ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اتی کرم داروں نے ہائی کورٹ کے حکم کی نقل فوریسٹ افسران کو سونپی

بھٹکل اتی کرم داروں نے ہائی کورٹ کے حکم کی نقل فوریسٹ افسران کو سونپی

Sat, 15 Feb 2020 19:58:29    S.O. News Service

بھٹکل:15؍فروری(ایس اؤ نیوز) اختیاری قبضہ کو غیر مستحکم نہ کئے جانے کے متعلق کرناٹکا ہائی کورٹ کی طرف سے 2019میں دئیے گئے فیصلے کی نقل ضلع ارینیا اتی کرم دارر ویدیکے کی قیادت میں بھٹکل فوریسٹ دفتر کو دی گئی ۔

اترکنڑا ارینیا حقوق قانون کے تحت اتی کرم داروں کی طرف سے داخل کی گئی عرضیوں کو قانون کے ہوتے ہوئے بھی یک طرفہ رد کئے جانے کو لے کر فوریسٹ اتی کرم داروں کی طرف سے کرناٹکا ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے تحت داخل کی گئی عرضی پر سنوائی کرتےہوئے عبوری حکم دیا تھا۔ جس کو لےکر 16مارچ کو حتمی فیصلہ سنائےجانےکے امکانات ہیں۔ لیکن ہائی کورٹ فیصلے کے بعد بھی بھٹکل تعلقہ بھرمیں فوریسٹ افسران   نے ہائی کورٹ حکم کی خلاف ورزی کئے جانے کی وجہ سے ہائی کورٹ فیصلے کی نقل افسران کو سونپے جانےکی ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر اے رویندر نائک نے پریس ریلیز میں جانکاری دی ۔ 


Share: